کراچی کے علاقے الفلاح میں 2 سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم ہو گیا جس میں ایک شخص زخمی ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ناصر اسکول الفلاح میں 2 سیاسی جماعتوں میں تصادم ہوا، جس سے ایک کارکن زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔
دوسری جانب چنیسر گوٹھ کے پولنگ اسٹیشن میں 2 سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا، یو سی 8 میں ہنگامی آرائی دیکھنے میں آئی، ایک سیاسی جماعت کے کونسلر کے امیدوار پر دوسری جماعت کے کارکنوں نے تشدد کیا۔
پولنگ اسٹیشن پر پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے کارکنوں میں تصادم ہوا۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار گنتی کے عمل میں حصہ لینا چاہ رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے عملے کے روکنے پر دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکن آپس میں لڑ پڑے۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق دونوں جماعتوں کے امیدواروں کو پولنگ اسٹیشن سے نکال دیا گیا ہے۔
Comments are closed.