اتوار 22؍جمادی الثانی 1444ھ15؍جنوری 2023ء

کانگو: گرجا گھر میں بم دھماکے، 5 افراد ہلاک، 15 زخمی

افریقی ملک کانگو کے گرجا گھر میں بم دھماکے سے 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو کے مشرقی شہر کسندی کے گرجا گھر میں بم دھماکے سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

کانگو کی فوج کے مطابق گرجا گھر میں بم دھماکا ممکنہ طور پر داعش سے تعلق رکھنے والی مقامی شدت پسند تنظیم نے کیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس بم دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.