چیئرمین الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن منہاج گلفام نے کہا ہے کہ صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منہاج گلفام نے کہا کہ شاہجہان مارکیٹ، بسم اللّٰہ مارکیٹ اور متصل مارکیٹ میں بھی آگ لگی تھی،
انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، مارکیٹ میں تنگ گلیوں کی وجہ سے آگ پھیلی اور دکان کے ساتھ دکان ملی ہوئی ہے جس کی وجہ سےآگ پھیلی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 10 گاڑیوں کی مدد سے موبائل مال کی آگ پر قابو پایا گیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، آگ سے موبائل فون کی متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
Comments are closed.