جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

کراچی:ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ورکشاپ

 ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی میں پھیپھڑوں کے امراض کی تشخیص اور جدید طریقہ علاج کے مناسبت سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ میں ملک بھر سے آئے ہوئے چالیس سے زائد ڈاکٹروں نے شرکت کی ۔

ورکشاپ سے متعلق وائس چانسلر ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائسنز پروفیسر سعید قریشی  نے بتایا کہ  کورونا وبا کے  بعد tracheostomy اور bronchoscopy  جیسے جدید طریقہ اعلاج سے جہاں پھیپھڑوں اور سانس کے مختلف امراض  کی تشخیص جلد ممکن ہے وہیں  لوگوں کی زندگیاں بھی باآسانی  بچائیں جاسکتی ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ سانس کی نالی کا اندرونی معایئنہ اور پھیپھڑوں کی جانچ کے لیے ان طریقوں سے کافی مدد ملتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.