منگھو پیر کے نور محمد بروہی گوٹھ میں کئی فٹ پانی جمع ہونے کے باعث لوگوں کی قیمتی اشیاء ڈوب گئیں۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کسی نے مدد نہیں کی، خواتین، بچے ناردرن بائی پاس پر بےیارو مددگار پڑے ہیں، متاثرین نے عارضی رہائش گاہ کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب سرجانی میں پانی کے جوہڑ میں ڈوب کر 6 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔
انتظامیہ نے سمندر میں نہانے اور ماہی گیری پر 6 روز کے لئے پابندی لگادی ہے۔ یہ اقدام مون سون بارشوں کے باعث سمندر میں طغیانی کے پیش نظر کیا گیا۔
Comments are closed.