کراچی کے علاقے گلشن حدید میں گیارہویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کیس میں پولیس نے مزید دو ملزمان کوگرفتار کرلیا، چاروں ملزمان کے ڈی این اے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، آج لیب روانہ کیا جائے گا۔
تفتیشی حکام کے مطابق تمام ملزمان کے موبائل فونز تحویل میں لے لئے ہیں، متاثرہ لڑکی کا موبائل فون بھی پولیس کے پاس ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے موبائل فون سے تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کر کے انہیں دیا گیا ہے، لڑکی کے بتائےگئے مقام کی سی سی ٹی وی ویڈیو کا انتظار ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ ڈی این اے، سی سی ٹی وی اور موبائل فونز کے فارنزکس کے بعد ہی کیس میں پیش رفت ہوسکے گی۔
واضح رہے کہ جمعے کے روز گلشن حدید سے کالج جاتے ہوئے طالبہ کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
Comments are closed.