جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کراچی:رفاہی پلاٹس پر قبضہ، KMCکی درخواست سماعت کیلئے منظور

سپریم کورٹ نے کراچی کے علاقے طارق روڈ پر جھیل پارک سے متصل رفاہی پلاٹس پر قبضے سے متعلق کے ایم سی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائردرخواست کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں لارجر بینچ نے کی ۔

درخواست میں کے ایم سی نے موقف اختیار کیا ہے کہ جھیل پارک سے متصل رفاہی پلاٹس کو ہاؤسنگ سوسائٹی میں بدل دیا گیا ہے۔

رفاہی پلاٹس کو پی ای سی ایچ ایس کے مکینوں نے رہائشی مقاصد کے استعمال میں تبدیل کیا جو خلاف قانون ہے، سندھ ہائی کورٹ نے الاٹیز کی درخواست بھی منظور کرلی ہے، جھیل پارک سے متصل رفاہی پلاٹس پر قبضہ ہے، رفاہی پلاٹس کے رہائشی مقاصد کو خلاف قانون قرار دیا جائے۔

عدالت نے کے ایم سی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے رفاہی پلاٹوں سے متعلق معاملہ جوں کا توں رکھنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.