شہر قائد کراچی میں واقع ایف ٹی سی فلائی اوور پر فائرنگ سے دو سگے بھائیوں کی ہلاکت پر دہرے قتل کا مقدمہ صدر تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایف ٹی سی فلائی اوور پر فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، فائرنگ کے واقعے میں دہرے قتل کا مقدمہ صدر تھانے میں درج کیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول سید عابد حسین شاہ کے بیٹے شہریار شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں 4 نامزد افراد سمیت 6 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان میں سید شاہنواز شاہ، شاہ نیاز شاہ، رحمت شاہ، ڈرائیور محمد کمال اور 2 نامعلوم افراد شامل ہیں۔
Comments are closed.