جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کراچی، 4 سے 5 روز موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

شہر قائد کراچی میں آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آئندہ 4 سے 5 روز تک موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک میں رواں ہفتے کے دوران گرمی کی پہلی لہر کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں درجہ حرارت 37 سے39 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے جبکہ بدھ اور جمعرات کو پارہ 36سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی آج کل ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، گرم اور خشک ہواؤں نے موسم انتہائی گرم کردیا ہے، آئندہ دو روز کے دوران درجہ حرارت 41 ڈگری کو چھوسکتا ہےلیکن ماہ رمضان کے ابتدائی دس روز میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی ہوائیں شہر پر اثرانداز ہو سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد کراچی میں آیندہ چار سے پانچ روز کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے سے متعلق خبردار کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں شام میں بحال ہوجائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.