شہر قائد کراچی میں آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آئندہ 4 سے 5 روز تک موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں درجہ حرارت 37 سے39 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے جبکہ بدھ اور جمعرات کو پارہ 36سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی ہوائیں شہر پر اثرانداز ہو سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں شام میں بحال ہوجائیں گی۔
Comments are closed.