بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، 3 کروڑ مالیت کے پرائز بانڈ چھیننےکے واقعے کا مقدمہ درج

کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں ملزمان کی جانب سے بلڈر کے ملازم سے 3 کروڑ روپے مالیت کے پرائز بانڈ چھیننےکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جمشید روڈ پر گزشتہ روز بلڈر کے رائیڈر سے 3 کروڑ روپے کے پرائز بونڈ چھیننے کا مقدمہ جمشید کوارٹر تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

کراچی شرقی کے علاقے جمشید کوارٹر میں مقامی لیڈر کے ملازم سے چھ مسلح ملزمان نے تین کروڑ روپے مالیت کے پرائز بانڈ چھین لیے۔

مقدمہ منیجر کی مدعیت میں جمشید کوارٹر تھانے میں درج ہے، مدعی نے پولیس کو بتایا کہ میرا رائیڈر آصف 3 کروڑ روپے کے پرائز بانڈ بینک میں جمع کروانے نکلا تھا، رائیڈر 25 ہزار روپے والے پرائز بانڈ گتے کےڈبے میں لیکر جارہا تھا، راستے میں 4 موٹر سائیکلوں پر سوار 6ملزمان نے رائیڈر سے 3 کروڑ کے پرائز بانڈ چھین لیے اور فرار ہوگئے۔

مدعی مقدمے کا کہنا ہے کہ سامنے آنے پر ملزمان کو میرا رائیڈر پہچان لے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.