کراچی پولیس چیف نے ڈکیتی کے دوران شہریوں کے قتل اور زخمی ہونے کے واقعات کی تفتیش اسٹیشن انویسٹی گیشن آفیسر کو کرنے کی ہدایت کردی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ قتل ڈکیتی اور ڈکیتی مزاحمت کی تفتیش تھانہ ایس آئی یو خود کریں۔
انویسٹی گیشن انچارج مزاحمت پر قتل یا ڈکیتی کی تفتیش ماتحتوں کو منتقل نہ کریں ، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے انویسٹی گیشن ایس ایس پیز کو جلد عمل درآمد کے احکامات دے دیئے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.