کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں ڈمپر کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا 20 ہزار لیٹر کروڈ آئل پکڑا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ریتی بجری کے نیچے خفیہ خانے میں کروڈ آئل چھپایا ہوا تھا، ڈرائیور عبدالرحمٰن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدود میں ریتی بجری کی آڑ میں چوری کا سرکاری کروڈ آئل منتقل کرنے والے گروہ کے کارندے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ملزم ریتی بجری کے لوڈ ڈمپر میں کروڈ آئل چھپا کر منتقل کر رہا تھا۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم نے ڈمپر میں خفیہ طور پر ٹینک بنایا ہوا تھا، تلاشی کے دوران 2 ہزار لیٹر کروڈ آئل ملا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ یہ کروڈ آئل کہاں سے چوری کر کے لایا گیا۔
پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیٹرولیم کمپنیوں سے رابطہ کر کے بھی کھوج لگا رہے ہیں کہ کروڈ آئل کہاں سے چوری ہوا۔
Comments are closed.