بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، پیسے لے کر کورونا ویکسین لگانے والے 2 افراد گرفتار

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز-ٹو ایکسٹینشن میں پولیس نے کارروائی کر کے پیسے لے کر شہریوں کو کورونا کی ویکسین لگانے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان متعلقہ اداروں کی اجازت کے بغیر رقم لے کر گھروں پر جا کر ویکسین لگاتے تھے۔

گرفتار افراد سے استعمال شدہ ویکسین، ویکسی نیشن کارڈ اور ڈیٹا برآمد کرلیا گیا ہے۔

ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ ویکسین حاصل کرنے میں انہیں سرکاری اداروں کی معاونت حاصل تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.