بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، پولیس اہلکاروں کا شہری سے جھگڑا، ویڈیو منظر عام پر

شہر قائد کراچی میں گزشتہ روز ہونے والے بلوچ کالونی پل کے قریب ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شہری سے جھگڑے کی وڈیو منظر عام پر آ گئی ہے ۔

ٹریفک پولیس اہلکاروں  کی جانب سے شہری سےجھگڑے کے دوران لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا،  تلخ کلامی کے دوران شہری کی جانب سے اہلکار کا گریبان بھی پکڑا گیا جبکہ جھگڑا سڑک پر گاڑی کھڑی کرنے پر شروع ہوا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھگڑے کے دوران دوسرے اہلکار نے بھی شہری کی پٹائی شروع کردی، دونوں اہلکار شہری کے گرنے کے بعد بھی اسے لاتیں مارتے رہے۔

 ٹریفک پولیس کے مطابق شہری سڑک پر گاڑی کھڑی کر کے انٹرنیٹ کیبل کا کام کر رہا تھا،  اہلکار نے گاڑی ہٹانے کا کہا تو بدتمیزی شروع کر دی تھی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.