کراچی میں کورنگی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹھٹھہ کے پولٹری فارموں سے مردہ مرغیاں خرید کر شہر میں سپلائی کرنے والے گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
عوامی کالونی میں گشت کے دوران پولیس نے دو سوزوکی پک اپ کو تلاشی کے لیے روکا تو اس پر مردہ مرغیاں لوڈ تھیں۔
پولیس نے گاڑیوں میں موجود تین ملزمان حسنین، جاوید اور فاروق کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی عمران عرف مانا فرار ہوگیا۔
ملزمان نے انکشاف کیا وہ مردہ مرغیاں ٹھٹھہ کے مختلف پولٹری فارم سے جمع کرکے کورنگی، لانڈھی، گلشن حدید میں مختلف ہوٹلوں، ریسٹورنٹ اور مارٹ پر سپلائی کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق گروہ کے سربراہ کامران ملک کی گرفتاری کے لیے کورنگی جے ایریا میں ملزم کے گھر پر چھاپا مارا گیا لیکن وہ فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد مرغیوں کا وزن 2 ہزار کلو سے زیادہ ہے، جبکہ ملزمان گرفتاری سے قبل ساڑھے سات سو کلو مردہ مرغیاں سپلائی کرچکے تھے۔
ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ روزانہ 20 سے زائد جگہوں پر مردہ مرغیاں سپلائی کرتے تھے۔
Comments are closed.