ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

کراچی، فٹبال ورلڈ کپ کے میچ میں برازیل کی جیت پر لیاری میں جشن

فٹبال ورلڈ کپ کے میچ میں برازیل کی پہلی جیت پر کراچی کے علاقے لیاری میں جشن منایا گیا۔

لیاری کی گلیوں میں اپنی پسندیدہ ٹیم کی جیت پر نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔

اس موقع پر نوجوانوں نے کہا کہ لیاری کے لوگ برازیل کو سپورٹ کرتے ہیں، برازیلین بھی ہماری طرح ہیں اس لیے ہم اس ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گروپ جی میں برازیل نے اپنے پہلے میچ میں سربیا کو 2 گول سے شکست دے کر ایونٹ میں شاندار آغاز کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.