
کراچی میں عائشہ منزل پل کے قریب تیز رفتار ٹرالر الٹ گیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق عائشہ منزل پل کے قریب تیز رفتار ٹرالر الٹ گیا، ٹرالر سامان سے لدا ہوا تھا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
حادثے کے باعث ٹریفک کو فاسٹ ٹریک اور سروس روڈ سے گزارا گیا، روڈ کو مکمل طو پر کھولنے کے لئے کرین طلب کی گئی، جس کے کچھ دیر بعد ٹرالر روڈ سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.