بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، ضلع کورنگی کے 3 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن

کراچی کے ضلع کورنگی کے تین علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ ان علاقوں میں شاہ فیصل کالونی، گلزار کالونی اور رفاہ عام سوسائٹی کے علاقے شامل ہیں۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 31 جولائی کی شام تک نافذ رہے گا۔

دوسری جانب لاہور شہر کی تمام مارکیٹیں آج بند رہیں گی، ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کو دکانوں کی بندش یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تقریباً ساڑھے 5 فی صد ہوگئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 607 کیسز سامنے آ گئے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.