اتوار 28؍ذیقعد 1444ھ18؍جون 2023ء

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے 9 منزلہ عمارت سیل کردی

کراچی کی مخدوش قرار دی گئی عمارتوں کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کارروائی شروع کردی۔

لیاقت آباد سپرمارکیٹ کی 9 منزلہ عمارت کو ناقابل استعمال قرار دیتے ہوئے سیل کردیا گیا۔

ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ سپرمارکیٹ کی بیسمنٹ میں کئی سال سے پانی جمع ہے، عمارت سیل کرنے پر دکانداروں نے سخت احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے ساڑھے سات سو دکانوں پر تالے لگوادیئے لیکن کوئی نوٹس نہیں دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ عمارت مضبوط ہے، مخدوش قرار دینے کی کوئی منطق نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.