بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، سرکس میں رکھے گئے نایاب جنگلی جانور برآمد

سندھ وائلڈ لائف نے بلدیہ نیول کالونی کے قریب چھاپہ مار کر سرکس میں رکھے گئے نایاب جنگلی جانور برآمد کرلیے۔

حکام کے مطابق سرکس عید قرباں پر کراچی کے شہریوں کی تفریح کے لیے لگایا گیا تھا جہاں سے بجو، گیدڑ اور فشنگ کیٹ کو برآمد کیا گیا۔

سندھ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ برآمد کئے گئے جنگلی جانوروں کو ان کے اصل مسکن میں آزاد کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.