کراچی میں ممکنہ احتجاج اور نمائش چورنگی پر راستے بند ہونے کی وجہ سے متصل امتحانی مرکز پر طالبات وقت پر نہ پہنچ سکیں۔
جیکب لائن نمبر ایک کے امتحانی مرکز پر طالبات تاخیر سے پہنچیں، اس حوالے سے والدین نے مطالبہ کیا کہ طالبات کو اضافی وقت دیا جائے۔
سینٹرسپریڈنٹنٹ کا کہنا ہے کہ طالبات کو راستے بند ہونے کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔
دوسری جانب کنٹرولر میٹرک بورڈ عمران بٹ کا کہنا ہے کہ طلبا جتنی تاخیر سے پہنچے انہیں اتنا ہی اضافی وقت دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے تمام متاثرہ امتحانی مراکز کو مطلع کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شہر قائد کراچی میں نمائش چورنگی پر ممکنہ دھرنے کے باعث ایم اے جناح روڈ اور نمائش چورنگی کے اطراف کی سڑکیں رکاوٹیں لگا کر بند کردی گئیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق لائنز ایریا سے نمائش آنے والا نظامی روڈ بھی واٹر ٹینکرز لگا کر ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے اور کوریڈور تھری سے مزار قائد جانے والا راستہ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.