پی پی رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد اور دادو میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔
ایم کیوایم کی جانب سےڈی لمیٹیشن پر تحفظات کے بعد سندھ حکومت کا الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق اچانک غیر معمولی فیصلہ سامنے آیا ہے۔
پی پی رہنما شرجیل میمن نے بتایا کہ بلاول بھٹو کی صدارت میں وزیر اعلیٰ سندھ اور بعض دیگر وزرا کا مشاورتی اجلاس ہوا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے مطالبات پر شق 10 اے کے تحت حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لیا ہے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ کسی کے سڑک پر آنے سے بات نہیں مانی گئی۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کوشش کی سب کو ساتھ لے کر چلے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ کراچی، حیدرآباد اور دادو کے علاوہ باقی تمام اضلاع میں الیکشن معمول کے مطابق ہوں گے۔
Comments are closed.