جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

جو کانٹے ہم چن رہے ہیں وہ عمران خان پھیلا کر گئے ہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے بلدیاتی اداروں کا قتل عام کیا لوگ اس کا حساب لیں گے، جو کانٹے ہم چن رہے ہیں وہ عمران خان پھیلا کر گئے ہیں۔

ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ چینی اور آٹے کے بحران میں یہ پہلے بھی کمائی کرچکے ہیں، جب الیکشن ہوں گے تو عوام ان سے حساب لیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل کی سمری سے متعلق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان آزاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں پنجاب نے ن لیگ کو مینڈیٹ دیا تھا جو چرالیا گیا تھا، پی ٹی آئی نے پنجاب میں چوری کے مینڈیٹ پر قائم اپنی حکومت ختم کی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنے پیروں پر کلہاڑی مار کر اپنی حکومت ختم کی، پنجاب میں ن لیگ کی تنظیم موجود ہے،الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ جب عام انتخابات کی مہم ہوگی یقیناً اس کے لیے نوازشریف وطن میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ایک سازش کر کے نکالا گیا وہ سازش پاکستان کے خلاف تھی، پانامہ میں کچھ نہ ملا تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سازش کی پاکستان نے بہت بڑی قیمت ادا کی، ایک اناڑی کو ملک کو مسلط کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.