کراچی کے علاقے لانڈھی مسلم آباد میں 8 سالہ بچی کے اغوا، زیادتی اور قتل کیس کی تحقیقات میں تاحال کوئی ٹھوس پیشرفت سامنے نہ آسکی۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید 17 مشکوک افراد کے ڈی این اے نمونے حاصل کر کے بھیج دیے گئے ہیں، مجموعی طور پر 35 ملزمان کے ڈی این اے نمونے حاصل کر کے بھیجے جا چکے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈی این اے نمونوں کے نتائج کل تک آنے کی توقع ہے، جن مشکوک افراد کے ڈی این اے نمونے حاصل کیے گئے ان میں سے 19 زیر حراست ہیں۔
تفتیشی ذرائع نے کہا کہ دیگر افراد بچی کے رشتے دار ہیں جنہیں حراست میں نہیں لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے حصول میں کامیابی نہ ہو سکی، کچھ مقامات پر کیمرے ہیں لیکن علاقے میں زیادہ تر لائٹ ہی نہیں ہوتی۔
واضح رہے کہ 18 نومبر کو کراچی کے علاقے لانڈھی میں لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش خالی پلاٹ سے ملی تھی، بچی سے زیادتی اور تشدد کی تصدیق ہوئی ہے۔
بچی کے والدین کا کہنا تھا کہ وہ دو روز تک تھانے جاتے رہے مگر نہ مقدمہ درج ہوا، نہ ہی پولیس نے کوئی مدد کی۔
Comments are closed.