کراچی کے علاقے گلشن حدید میں نومولود بچے کو نامعلوم افراد کچرا کنڈی میں ڈال گئے۔
پولیس کے مطابق کچرا کنڈی سے ملنے والا بچہ جھلسا ہوا نہیں ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچے کو جلد کی کوئی بیماری ہے، بچے کو قومی ادارہ برائے اطفال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔
بچے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے اور اس سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
پولیس کے مطابق ابتدا میں بچے کے جھلسے ہوئے ہونے کی اطلاع ملی تھی جو غلط نکلی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.