کتوں کے انسانوں سے محبت اور وفاداری کے اکثر واقعات سننے اور دیکھنے کو ملتے ہیں، اب اسی طرح کے ایک واقعے نے ایک شخص کی جان بچالی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں جنوبی افریقا میں ایک کتے نے بہت ہی بہادری دکھاتے ہوئے اپنے مالک کو صوفے کے پیچھے چھپے خطرناک اور زہریلے سانپ سے بچا لیا۔
رپورٹس کے مطابق 2 دن سے جب بھی کتے کا مالک صوفے پر بیٹھنے کی کوشش کرتا تو وہ صوفے کو دیکھ کر بھونکنا شروع کردیتا اور اپنے مالک کو پیچھے دھکیل دیتا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 2 دن تک کتے کی اس عجیب حرکت کو مالک نے نوٹس کرنے کے بعد سوچا کہ وہ آخر کس چیز کی طرف توجہ دلانا چاہ رہا ہے۔
کتے کی اس حرکت کو نوٹس کرنے کے بعد مالک نے صوفے کے پیچھے دیکھا تو وہاں بہت ہی زہریلا اور خطرناک سانپ چھپا ہوا تھا۔
جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے اور سانپ پکڑنے والے نک ایونز نے اس واقعے کو سوشل میڈیا پر بیان کیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سانپ کے کاٹنے کا علاج اگر 20 منٹ تک شروع نہ کیا جائے تو انسان کی موت ہوسکتی ہے۔
Comments are closed.