اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

چوہدری سرور کا مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی۔

چوہدری سرور نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔

چوہدری سرور نے کہا کہ سیاست دان مشکل ترین حالات میں اکٹھے بیٹھنے کو تیار نہیں۔

سابق گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ہم سب کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے کہ جس خواب کی تعبیر کے لیے پاکستان بنایا گیا تھا کیا وہ کام ہوئے؟

انہوں نے مہنگائی کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ پھل، سبزیاں، گندم 6 گنا اضافے کے ساتھ فروخت کی جا رہی ہے۔  

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.