مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ کبھی نہیں کہا کہ ہم حکومت گرانا چاہتے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی مایوس کن رہی۔
محمد زبیر نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا کہا لیکن 60 لاکھ نوکریاں چلی گئیں، 2 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا گیا ہے۔
نون لیگی رہنما نے بتایا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون نے اپنی حکومت کے پانچ سال مکمل کئے تھے۔
Comments are closed.