بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کابل ایئرپورٹ دھماکے،تحقیقات کیلئے طالبان کی کمیٹی قائم

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایئرپورٹ پر ہوئے دھماکوں کی تحقیقات کے لیے طالبان نے کمیٹی قائم کردی۔

ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ دھماکوں کی تحقیقات کےلیے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے،تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جائے ۔

پڑوسی ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر گزشتہ روز ہونے والے 3 دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہو گئی، جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پراپنے بیان میں ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہاکہ کابل ایئرپورٹ پر حملے کے بعد بھی رات گئے دھماکے سنے گئے، تاہم شہری پریشان نہ ہوں، یہ دھماکے امریکی فورسز نے اپنے سامان کو تباہ کرنے کے لیے کیے ہیں۔

واضح رہے کہ کابل کے ایئر پورٹ پر گزشتہ روز ہونے والے 3 دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہو گئی، جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.