افریقی ملک کانگو کے گرجا گھر میں بم دھماکے سے 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو کے مشرقی شہر کسندی کے گرجا گھر میں بم دھماکے سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
کانگو کی فوج کے مطابق گرجا گھر میں بم دھماکا ممکنہ طور پر داعش سے تعلق رکھنے والی مقامی شدت پسند تنظیم نے کیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس بم دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔
Comments are closed.