وفاقی حکومت کا ’پرائم منسٹر کامیاب جوان پروگرام انتہائی سست روی کا شکار ہوگیا ہے۔
جیونیوز کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت 31 دسمبر 2020ء تک دیے گئے قرض کی تفصیلات مل گئیں۔
دستاویز کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضہ جات کی تقسیم سست روی کی شکار ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق قرضہ جات کے منظور کردہ درخواست گزاروں میں رقوم کی تقسیم تاحال کافی سست ہے۔
دستاویز کے مطابق کامیاب جوان پروگرام سست روی کا شکار ہوگیا، 10 لاکھ درخواست گزاروں میں سے صرف 5 ہزار کو قرضہ مل سکا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جن 5 ہزار نوجوانوں کو قرضہ ملا ہے اُن میں 68 فیصد کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ سندھ کے 11 فیصد نوجوان قرض لینے میں کامیاب رہے ہیں۔
دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا کے 18 فیصد، بلوچستان، ا سلام آباد اور گلگت بلتستان کے صرف 1 فیصد درخواست گزاروں کو رقم مل سکی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اس حوالے سے کہا کہ وہ اس معاملے پر آئندہ ہفتے پریس کانفرنس کریں گے۔
Comments are closed.