
لاہور میں بارش کے بعد پاکستان اسپورٹس بورڈ کے کوچنگ سینٹر کی چھت ٹپک پڑی، قومی پہلوان ٹریننگ نہ کرسکے۔
کامن ویلتھ گیمز کے لیے قومی پہلوانوں کا کیمپ نیشنل کوچنگ سینٹر میں جاری ہے۔
کیمپ میں شریک پہلوان کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک ماہ سے شدید گرمی میں ٹریننگ کر رہے تھے، تاہم آج خوشگوار موسم میں ٹریننگ کا خواب اس وقت ادھورا رہ گیا جب بارش کے سبب کوچنگ سینٹر کی چھت ٹپک پڑی۔
پہلوانوں نے شکوہ کیا کہ ہال میں ایئر کنڈیشنرز کی سہولت بھی نہیں، سخت گرمی میں ٹریننگ کی۔
پہلوانوں نے بتایا کہ آج جب موسم اچھا ہوا تو مزید نئے مسائل آڑے آ گئے۔
Comments are closed.