پاکستان کو کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز جتوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ ( پی ایس بی) نے نوح دستگیر بٹ کے لیے 50 لاکھ اور شاہ حسین شاہ کے لیے 10 لاکھ روپے کیش کا اعلان کردیا۔
ڈی جی پی ایس بی کرنل ریٹائرڈ آصف زمان کا کہنا ہے کہ دونوں ایتھلیٹس نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کو فون کرکے مبارک باد بھی دی اور ان کے حوصلے بلند کئے۔
آصف زمان کا مزید کہنا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں اگر کوئی چاندی کا تمغہ جیتے گا تو انہیں 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
ڈی جی پی ایس بی نے یہ بھی کہا کہ وطن واپسی پر میڈل جیتنے والوں کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں نوح دستگیر بٹ نے مجموعی طور پر 405 کلو گرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا ہے جبکہ شاہ حسین شاہ نے جوڈو میں پاکستان کو میڈل دلوایا۔
Comments are closed.