بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کا ق لیگ کو پنجاب کابینہ میں نمائندگی دینے کا فیصلہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پنجاب کی صوبائی کابینہ میں بھی ق لیگ کو نمائندگی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مونس الہٰی نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیں پنجاب کا وزیر اعلیٰ بناچکے، مزید کچھ نہیں چاہیے۔

عمران خان اور مونس الہٰی کی ملاقات بنی گالہ میں ہوئی، اس موقع پر پنجاب کابینہ کی تشکیل اور حکومت کے دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.