کامن ویلتھ گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 100 رنز کا ہدف دے دیا۔
بارش کے باعث 18 اوورز تک محدود کیے جانے والے اس میچ میں قومی ٹیم کی آخری پانچ وکٹیں صرف 3 رنز کے اندر گر گئیں۔
اس میچ میں قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ابتدا میں صفر پر آؤٹ ہونے والی ارم جاوید کے بعد منیبہ علی اور بسمہ معروف نے 50 رنز کی اچھی شراکت بنا کر ٹیم کو بہتر پوزیشن میں لانے کی کوشش کی۔
تاہم 50 کے مجموعے پر 17 رنز بنانے والی بسمہ معروف اور 51 کے مجموعے پر 32 رنز بنانے والے منیبہ کے جب آؤٹ ہوئیں تو ان کے بعد آنے والی بیٹرز نے خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھائی۔
عمیمہ سہیل 10، عائشہ نسیم 10 اور عالیہ ریاض کے 18 رنز کے علاوہ کوئی کوئی بیٹر ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں۔
قومی ٹیم کی اختتامی 5 وکٹیں صرف 3 رنز کے اندر گریں اور ٹیم نے 18 اوورز میں تمام وکٹیں کھونے کے بعد صرف 99 رنز بنائے۔
Comments are closed.