کامن ویلتھ گیمز 2022 کے جویلین تھرو کے ایونٹ میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم براہ راست فائنل کھیلیں گے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ برمنگھم منتظمین نے کم اینٹریز کی وجہ سے جویلین تھرو کے کوالیفائرز ختم کردیے ہیں۔
خیال رہے کہ جویلین تھرو کے کوالیفائرز 5 اگست کو شیڈول تھے، تاہم اب ارشد ندیم براہ راست 7 اگست کو جویلین تھرو کا فائنل کھیلیں گے۔
ایونٹ کے منتظمین نے ارشد ندیم کو براہ راست فائنل کھیلنے کی اطلاع بھی دے دی ہے۔
خیال رہے کہ حالیہ پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم کی جانب سے پاکستان کے لیے میڈل لانے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی دکھائی، تاہم وہ اس ایونٹ میں پانچویں نمبر پر رہے۔
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے 86.16 میٹر کی تھرو کی، یہ تھرو ارشد ندیم کی اس سیزن میں بہترین تھرو بھی تھی۔
Comments are closed.