بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کامن ویلتھ گیمز، آسٹریلین کرکٹر کو کورونا کے باوجود میچ کھیلنےکی اجازت

برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا کی خاتون کھلاڑی کو کورونا کے باوجود گولڈ میڈل میچ کھیلنےکی اجازت دے دی گئی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق تاہلیا مک گرا کا کووڈ ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مثبت کووڈ ٹیسٹ کے باوجود بھی آسٹریلوی کرکٹر کو میچ کھیلنے کی اجازت دی گئی۔

دوسری جانب ویمنز کرکٹ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 9 رنز سے ہرا دیا، یوں آسٹریلیا نے گولڈ اور بھارت نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

میچ میں آسٹریلیا نے 8 وکٹ پر 161 رنز بنائے تھے، جواب میں بھارتی ٹیم 152رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.