
نئے گورنر سندھ کامران ٹسوری کی تقریب حلف برداری میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اہم رہنماؤں کے موجود نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔
کامران ٹسوری گورنر سندھ کا حلف اٹھانے کے ایک دن بعد ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد مرکز پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی کے لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے لیے پوری کوشش کریں گے۔
اسی دوران گورنر سندھ نے کہا کہ حلف برداری کے موقع پر امین الحق دبئی اور فیصل سبزواری مصروفیات کی وجہ سے موجود نہیں تھے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے دھڑے خصوصی معاملات کی وجہ سے بنائے گئے، اس لیے جوڑنے کی بات کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ کے بھی 10 دھڑے ہیں۔
Comments are closed.