پشاور ہائی کورٹ نے سابق رکنِ صوبائی اسمبلی کامران بنگش کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت کی جانب سے مختصر تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔
عدالت نے تحریری حکم نامے میں ہدایت کی ہے کہ درخواست گزار کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ حکومت درخواست گزار کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل 10 دن میں فراہم کرے۔
سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کے خلاف مقدمات کی تفصیل فراہمی سے متعلق بھی درخواست دائر کی گئی ہے جس پر عدالت نے صوبائی حکومت سے آئندہ سماعت پر مقدمات کی تفصیل طلب کر لی ہے۔
Comments are closed.