وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے بچے کھچے دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔
فرخ حبیب نے مستونگ روڈ کوئٹہ کے قریب دھماکے کی مذمت کی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز امن و امان کے لیے اپنی جانوں کی قربانیوں سے بھی دریغ نہیں کرتیں۔
فرخ حبیب نے شہید ایف سی جوانوں کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.