hookup Illinois hookup Monmouth Junction NJ gay clubs for hookups office hookup a v hookup on xbox 360 mature hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کالعدم جماعت کا دھرنا، درجنوں کارکنان زیرِ حراست

لاہور میں کالعدم جماعت کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ دھرنے سے درجنوں کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے پولیس نفری کا گشت جاری ہے، امن و امان کے لیے خطرہ بننے والے قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

ڈی پی او فیصل گلزار کا کہنا ہے کہ قیام امن سے متعلق محکمہ داخلہ کے احکامات پر عمل کیا جارہا ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی الرٹ ہے، واٹرکینن گاڑیاں، اینٹی رائٹس فورس اور اسپیشل فورسز کے دستے پہنچ گئے ہیں۔

دھرنےکے باعث کالی کوٹھی، اقبال ٹاؤن، اسکیم موڑ، سوڈیوال کے علاقے سیل کردیے گئے ہیں، نیازی اڈا اور سمن آباد موڑ سے ملحق راستے بھی خاردار تاروں اور کنٹینرز کی مدد سے سیل کیے گئے ہیں۔

وزارتِ داخلہ نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے بعض علاقوں میں ایک کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث انٹرنیٹ بند کرنےکی ہدایت کردی۔

گوجرانوالہ میں کالعدم جماعت کے احتجاج کو روکنے کیلئے اہم چوراہوں، شاہراہوں پر پولیس نفری تعینات ہے۔

کامونکی میں سڑکوں پر پولیس کا گشت جاری ہے، سٹی چوک میں پولیس نفری تعینات ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.