hookup Wurtsboro NY glasgow hookups emily willis hookup app for plane hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کالابلدیاتی قانون کے خلاف دھرناسخت سردی کے باوجود چھٹے دن بھی جاری

کراچی: کالا بلدیاتی قانون کے خلاف شدید بارش ٗ سخت سرد موسم اور 6دن گزرنے کے باوجود جماعت اسلامی کے کارکنان دھرنے میں موجود ہیں۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ شدید بارش کے باوجود ہزاروں کارکنان دھرنے میں شریک ہیں اور جدوجہد جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں،جماعت اسلامی اپنے لیے نہیں بلکہ کراچی کے عوام کے لیے آج بارش کے دوران بھی سڑکوں پر موجود ہے۔

May be an image of 1 person, standing, crowd and outdoors

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ کراچی ہر زبان بولنے والوں کا شہر ہے اور ہماری تحریک کراچی کے ہر شہری کے لیے ہے،پیپلزپارٹی کو اگر کراچی کے عوام کا خیال ہے تو یہ فوری طور پر کالا قانون واپس لے، آج ہم ہزاروں کارکنوں اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ میں کارکنوں سے سوال کرتا ہوں کہ دھرنا ختم کردیا جائے تو تمام ہی کارکنان نے جواب دیا کہ کالا قانون واپس لینے تک دھرنے کسی صورت ختم نہیں کریں گے۔ سراج الحق کل دھرنے میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمن کی دھرنے کے بیمار اور بزرگ شرکاء کو دھرنے سے جانے کی اجازت کے باوجود تمام شرکاء پوری رات سڑک پر بیٹھے رہے۔

May be an image of 2 people

امیر جماعت نے کہا کہ ہم میدان عمل میں موجود ہیں اور کسی قیمت پر بھی اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔کالے بلدیاتی قانون کے خلاف ہم جدوجہد جاری رکھیں گے ہم کراچی کے عوام اور ان کے بچوں کے مستقبل کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے ہر شعبے کو تباہ و برباد کردیا۔49ہزار اسکولوں کو تباہ کردیا،اگر صوبائی وزراء اپنے بچوں کو ان اسکولوں میں تعلیم دلائیں تو ہم سمجھیں گے کہ اب ان کو عوام کے مسائل اور مشکلات کا علم ہے۔ہم حقیقی اپوزیشن ہیں،ہم ایم کیو ایم کی طرح نورا کشتی نہیں کرتے، ہم عصبیت اور لسانیت کے خلاف جدوجہد کی ہے،قربانیاں دیں ہیں اور نوجوانوں کی لاشیں اٹھائی ہیں۔

May be an image of 3 people, people standing and crowd

You might also like

Comments are closed.