بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

یوم حق خودارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی ضمانت دی تھی، اقوام متحدہ کشمیریوں کے ساتھ حق خودارادیت کا وعدہ پورا کرے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت کی جدوجہد کے لیے خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کشمیری عوام 3 نسلوں سے حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، 73 برس بعد بھی کشمیری عوام دیرینہ حق کے حصول کے لیے ثابت قدم ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی ظلم و جبر کے تسلسل کے باوجود کشمیریوں کا حوصلہ قائم ہے، 9 لاکھ بھارتی فوجیوں کی موجودگی نے مقبوضہ وادی کو کھلی جیل بنا دیا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھے گا، بھارت نے کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔

You might also like

Comments are closed.