الیکشن ٹربیونل نے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراضات درست قرار دیتے ہوئے انہیں جہلم کے صوبائی حلقہ سے نااہل قرار دے دیا۔
الیکشن ٹربیونل میں ایف آئی اے نے غیر ملکی دوروں اور اسٹیٹ بینک نے بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ پیش کیا۔
ریکارڈ کے مطابق حبا فواد نے 3 غیر ملکی دورے اور 9 بینک اکاؤنٹس چھپائے۔
حبا فواد کے کاغذات مسترد اور نااہل ہونے پر فواد چوہدری کو بھی طلب کر لیا گیا۔
فواد چوہدری کے این اے 60 اور 61 سے منظور کاغذات کا حکمنامہ واپس لے لیا گیا۔
الیکشن ٹربیونل کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے کاغذات میں اہلیہ کے بینک اکاؤنٹس اور غیرملکی دورے چھپائے۔
ٹربیونل نے سوال اٹھایا کہ کیوں نہ فواد چوہدری کو بھی حقائق چھپانے پر نااہل قرار دیا جائے؟
الیکشن ٹربیونل نے فواد چوہدری کو 9 جنوری کےلیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
Comments are closed.