بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کاغان، پہاڑ سے گلیشیئر سرکنے کی ویڈیو وائرل

وادیٔ کاغان میں پہاڑ سے گلیشیئر سرکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں گلیشیئر کو سڑک اور آبادی کی جانب تیزی سے بڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مقامی افراد نے گلیشیئر سرکنے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ۔

مقامی افراد کے مطابق گزشتہ روز گلیشیئر سرکنے سے شاہراہ کاغان پر ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ گیا تھا۔

گلیشیئر سرکنے سے اب تک جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.