منگل 4؍صفر المظفر 1445ھ22؍اگست 2023ء

کاشغر پاکستان ریلوے لائن شن جیانگ صوبے کیلئے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے، احسن اقبال

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک پورے خطے کےلیے خوشحالی کا پیامبر ہے، کاشغر پاکستان ریلوے لائن شن جیانگ صوبے کےلیے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔

احسن اقبال کی چینی صوبے شن جیانگ کے پارٹی سیکریٹری ماشنگ رے سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی تعلقات اور سی پیک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ شن جیانگ اور گلگت بلتستان سی پیک کے گیٹ وے ہیں، پاک چین بارڈر پہ تجارتی مارکیٹ قائم کر کے تجارت کو فروغ دیا جا سکتا ہے، شن جیانگ اور گلگت بلتستان کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تعلقات کا 5 سالہ روڈ میپ بنانا ہوگا۔

سیکریٹری ما شنگ رے نے بارڈر مارکیٹ اور مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز قبول کرتے ہوئے کہا کہ شن جیانگ سی پیک کی اہم گزر گاہ ہے، ہمیں تجارتی روابط بڑھانے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ پاکستان سے دوستی کو نہایت اہم سمجھتے ہیں، چین کے نائب وزیر اعظم ہو لی فنگ کی سی پیک کی 10 سالہ تقریبات میں شرکت اس کا مظہر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.