کراچی پولیس نے نسلہ ٹاور گرانے کے دوران احتجاج پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔
ترجمان کراچی پولیس نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو گرانے کی کارروائی کی جارہی ہے۔
ترجمان کے مطابق مظاہرین کو اس دوران احتجاج کے لیے علیحدہ جگہ فراہم کرتے ہوئے انہیں سڑک اور نسلہ ٹاور سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی۔
کراچی پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے شاہراہ فیصل بلاک کرنے سے مظاہرین کو روکا، مظاہرین نے سڑک بلاک کی اور کار سرکار میں مداخلت کی تو لاٹھی چارج کیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق مظاہرین کو روڈ بلاک کرنے سے روکنے کے دوران کوئی زخمی نہیں ہوا، پولیس کارروائی کے بعد روڈ کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
Comments are closed.