جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کاربن کے اخراج میں کمی کے اقدامات کر رہے ہیں: سعودی وزیرِ توانائی

سعودی وزیرِ توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کاربن کے اخراج میں کمی کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوپ 28 مشترکہ اعلامیے میں فوسل فیول سے فوری یا تدریجی منتقلی کا تذکرہ نہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب توانائی تبدیلی کے نظام سے دور نہیں، ہم نے ہی دنیا کو یہ راہ دکھائی ہے۔

سعودی وزیرِ توانائی نے یہ بھی کہا ہے کہ توانائی میں تبدیلی سے سعودی عرب کاربن کے اخراج میں کمی جبکہ تیل کی پیداوار میں توازن پیدا کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.