پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ کے آخری اجلاس میں مراسلے کی اوریجنل کاپی چار شخصیات کو بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا، چار شخصیات میں صدر، اسپیکر اور چیف جسٹس شامل تھے۔
اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ مراسلے کی اوریجنل کاپی چیف جسٹس کو پہنچ چکی ہے، ہم نے مراسلے کے معاملے پر کمیشن بنا دیا تھا جس کے ٹی او آرز بھی بنا دیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس معاملے میں ملوث ہیں وہ اب حکومت میں ہیں، موجودہ حکومت کے ماتحت کمیشن کیسے آزادانہ کام کر سکے گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اعلامیے میں مداخلت کا لفظ بھی نہیں ہے، راجہ ریاض، وجیہہ اکرم سمیت 8 منحرف اراکین کی سفارت خانوں میں ملاقاتیں ہوئیں اور ان کا ضمیر جاگ گیا۔
Comments are closed.